اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے گھریلوملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔پیر کو رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیا عاصم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔اس موقع پر رضوانہ کی فیملی بھی عدالت میں موجود تھی۔















