اہم خبریں

نوید قمر نے چینی مہنگی ہونے کی وجہ بتادی ،اہم انکشافات

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ء نوید قمر نے چینی مہنگی ہونے کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے چینی رو کی ہوئی ہے،اس وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ تصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا کہ سابقہ مخلوط حکومت میں وزارت تجارت پی پی پی کے پاس تھی لیکن معاشی پالیسیوں سے متعلق اہم فیصلے ن لیگ کی حکومت کرتی تھی، مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری پاکستان پیپلز پارٹی پر ڈا لی تھی، کہا چینی برآمد کی اجازت پیپلز پارٹی کے نوید قمر کی وزارت تجارت نے دی، سابق حکومت ایک اتحادی حکومت تھی اس لیے ساری ذمہ داری ن لیگ نہیں اٹھا سکتی۔

متعلقہ خبریں