اہم خبریں

بجلی بلوں میں اضافہ اورمہنگائی کے خلاف کل ملک گیر ہڑتال،آج راولپنڈی میں احتجاج

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف کل ملک گیر ہڑتال ،تا جر وں کا بھی شٹر ڈاؤن کا اعلان ،وکلا برادری بھی ہڑتا ل میں شامل،پشاور بار ایسوسی ایشن نے بھی کل مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ، حکومت کی عوام کش پالیسیوں اور ناقابل برداشت مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلوس اور ریلیا ں نکالی جا ئیں گی ، پشاور بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے عوام پر آئی ایم ایف کی مسلط کردہ مہنگائی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ۔وکلاء برادری سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگ احتجاج میں شرکت کریں۔ادھر د وسری جانب مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافوں کے خلاف راولپنڈی پنڈورہ چونگی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،، مظاہرے میں اہل علاقہ کے علاوہ تاجر تنظیموں، سول سوسائٹی نے شرکت کی ، مظاہرین نے نگران حکومت سے عوام کی مشکلات کم کرنے کے حوالے سے اقدامات کرے،مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ،، راولپنڈی پنڈورہ چونگی میں دکانداروں،، سول سوسائٹی،، نے بجلی اور واسا بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ،، ریلی کے شکار نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ خبریں