اہم خبریں

توانائی کمیٹی کی400 یونٹ تک کےبلوں سے تمام ٹیکسز ختم کرنے کی سفارش

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )توانائی کمیٹی کی400 یونٹ تک کےبلوں سے تمام ٹیکسز ختم کرنے کی سفارش،کمیٹی حکام بجلی کے بلوں میں ہوشربااضافے پر نیپراحکام پربرس پڑے،چیئرمین کمیٹی رانا مقبول احمد نے کہاپہلے ہی قیامت آچکی ہےلوگ خودکشیاں کررہے ہیں، ہم مزید ایک پیسہ بڑھانے کی منظوری نہیں دیں گے، نیپرا مزید اضافے کو ملتوی کرے،سینیٹر کامل علی آغابولے ساری چوری ان پر ڈالی جاتی ہے جو بل ادا کرتے ہیں،سینیٹر مشتاق نے کہا لوگ سول نافرمانی کی طرف جارہے ہیں،وزیراعظم کے بیانات نے لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کی۔

متعلقہ خبریں