اسلام آباد (اے بی این نیوز )نیب ترامیم سے رواں سال فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش، آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی ،خورشید انور،انورمجید سمیت دیگرنیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ،جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی کا کیس بھی نیب کے دائرہ کار سے نکل گیا، آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس احتساب عدالت نے ترامیم کے بعد واپس کر دیا ،اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کیخلاف نیب کیس بھی احتساب عدالت سے واپس ہوگئے، رپورٹ کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 22 مقدمات احتساب عدالتوں سے واپس ہوئے، ترامیم کی روشنی میں 25 مقدمات دیگر فورمز کو منتقل کر دئیے گئے















