اہم خبریں

سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف ،و کلاء کو ملنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سائفر کیس عدالت نے وکلاء ٹیم کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دیدی ۔آج آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی چیئرمین سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین سے ان کی وکلاء کو ملنے کی اجازت دیدی ۔ سابق وزیراعظم کی وکلاء ٹیم میں نعیم پنجوتھا، انتظار پنجوتھا ،سلمان صفدر، علی اعجاز بٹر اور عمیر نیازی شامل ہیں جنہیں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت ہو گی۔عدالت جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت اور سیکورٹی کی وجہ سے اُن ہی لوگوں کو ملنے کی اجازت دی جائے گی جن کا نام چیئرمین پی ٹی آئی نے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خصوصی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی ملنے کی اجازت دیدی گئی ۔

متعلقہ خبریں