اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز اور مارجن کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔پیٹرول پر فی لیٹر 76.77 روپے ٹیکسز اور مارجن عائد ۔دستاویز کے مطابق حکومت نے ڈیزل پر فی لیٹر 63.24 روپے ٹیکسز اور مارجن عائد کر رکھے ہیں ۔دستاویزکے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 228 روپے 59 پیسے بنتی ہے،پیٹرول پر لیوی کی شرح کو 5 روپے بڑھا دیا گیا،60 روپے فی لیٹر لیوی مقرر،پیٹرول پر عائد آئی ایف ای ایم مارجن میں 0.36 پسے کی کمی، 3.77 روپے فی لیٹر مقرر ،ول پر ڈیلر مارجن 7 روپے اور او ایم سی مارجن 6 روپے فی لیٹر عائد ہے، 1 ستمبر کو ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 249.56 روپے بنتی ہےحکومت نے ڈیزل پر روپے فی لیٹر 63.24 ٹیکسز اور مارجن عائد کر رکھے ہیں ،ڈیزل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر برقرار ہے ،ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.24 روپے فی لیٹر مقرر دستاویز ڈیزل پر ڈیلر مارجن 7 روپے فی لیٹر عائد ہے















