لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کوپرویز الہٰی کو آج دو بجے پیش کرنے کاحکم دے دیا،پرویز الہٰی کی گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت،نیب کے وکیل کی تفصیلی جواب جمع کرنے کیلئے مہلت کی استدعا،جسٹس امجدرفیق نے ریمارکس دیئے ہم پرویز الہٰی کی رہائی کا آرڈر کر دیتے ہیں، آپ جواب جمع کرواتے رہیں،حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے۔















