اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹے کےدوران مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب میں راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک،چکوال ،جہلم،لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد،خوشاب اور سرگودھا میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، اوکاڑہ،قصور، پاکپتن، شیخوپورہ، سیالکوٹ،نارووال،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ،نورپورتھل،بھکر،لیہ،میانوالی،خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پورمیں بھی بارش موقع ہے۔
کےپی میں دیر،سوات،کوہستان،شانگلہ،چترال،بٹگرام،بونیر،مانسہرہ ،پشاور،ایبٹ آباد اور ہری پور میں بادل برسیں گے، چارسدہ،صوابی،مردان،نوشہرہ ،کوہاٹ،بنوں،لکی مروت،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش متوقع ہے۔
بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم رہنےکا امکان ہے،ژوب،شیرانی،کوہلو، نصیر آباد،ہرنائی، سبی، موسیٰ خیل،بارکھان،ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ،قومی کرکٹ ٹیم کا متوقع اسکواڈ سامنے آگیا















