اہم خبریں

خیبرپختونخوا ،سرکاری ہیلی کاپٹر سے متعلق ترمیم ن لیگ نے ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق ترمیم کو ن لیگ نے ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، ذاتی مفاد کیلئے ترامیم غیرقانونی ہےعوام کے پیسوں پرعیاشی کرنیوالے کو معاف نہیں کرسکتے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف کی طرف سے درخواست دائرکی جس میں صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کے متن کے ، حکومت نے قانون اکثریت کے بل بوتے پر پاس کیاگیا جبکہ ہیلی کاپٹرکا استعمال ترمیم قانون کے منافی ہے،ترمیم کے ذریعے سرکاری ہیلی کاپٹرسیر و تفریح کیلئے استعمال ہوگا اور ہیلی کاپٹر کے 14 سال استعمال کوتحفظ دیاجارہی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے14سال ہیلی کاپٹر استعمال کودرست قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں