اہم خبریں

بلدیاتی انتخابات ،پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی،پی ٹی آئی نے31 دسمبر کو اسلام آباد میں انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سماعت ہوئی، رجسٹرار نے آئینی ادارے کے سربراہ کے خلاف توہین عدالت سے متعلق اعتراضات اٹھایا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پی ٹی آئی نے واپس لے لی۔ واضح ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض میں کہا تھا کہ آئینی عہدہ رکھنے والے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کیسے توہین عدالت دائر ہوسکتی ہے؟۔30دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی کروانے کا حکم دے دیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے برعکس الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے معذرت کرلی تھی۔

متعلقہ خبریں