اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نومئی کیسز کی سماعت ،شاہ محمود قریشی،اسد عمر ،علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 2ستمبر تک کی توسیع کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق آج نومئی کے حوالے درج مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں شاہ محمود قریشی،اسد عمراوردیگرکی ضمانت میں 2ستمبر تک توسیع کردی گئی جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے فواد چوہدری ،علیمہ اورعظمیٰ خان کی عبوری ضانت میں بھی 2ستمبرتک توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے عبوری ضمانت پر دلائل طلب کر لئے لیے ہیں۔















