اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہےکہ میاں محمد نواز شریف کی آخری حکومت جانےکی بڑی وجہ اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف کومدت ملازمت میں توسیع نہ دینا تھی۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری حکومت کی جانب سے اس وقت کے چیف آف آرمی سٹاف راحیل شریف سے ایکسٹینشن اور دیگربہت سے وعدے کیےگئے تھے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف راحیل شریف کا ایکسٹینشن نہ دینے کے معاملے پر موقف بالکل واضح تھا تاہم جب وعدے پورے نہ ہوئے توخرابی شروع ہوگئی اور پھر ڈان لیک بھی آگیا اور پانامہ لیک بھی۔















