لاہور( اے بی این نیوز )لبرٹی چوک میں بلند ترین اور سب سے بڑا قومی پرچم نصب کیا جائے گا ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان کے سب سے بڑے و بلند قومی پرچم کو نصب کرنے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،وزیر اعلی محسن نقوی کا لبرٹی چوک کا دورہ۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے بریفنگ دی ،محسن نقوی نے کہا کہ قومی پرچم کی تنصیب میں حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوگا۔بلند ترین قومی پرچم کی تنصیب کے منصوبے کی فنڈنگ نجی شعبہ کرے گا،برج خلیفہ کی طرز پر قومی پرچم کو خوبصورت لیزر لائٹس سے روشن کیا جائے گاقومی پرچم کی تنصیب کے دوران تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا،حفاظتی اقدامات بین الاقوامی ایس او پیز کے مطابق ہوں گے۔















