اہم خبریں

بلوچستان نگران سیٹ اپ کامعاملہ،تاحال کھٹائی کا شکار

کوئٹہ(اے بی این نیوز       )وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر کی ابتک ایک بھی ملاقات نہ ہوسکی،اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ گزشتہ روز اسلام آباد بھی پہنچے ،وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بھی دو ہفتوں سے اسلام آباد میں موجود ہیں،ونوں راہنماوں کے اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود تاحال ایک بھی ملاقات نہ ہوسکی ،گزشتہ روز وزیراعلی بلوچستان نے اپوزیشن لیڈر سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا تھا ،اپوزیشن لیڈرملک سکندر نے کہا کہ کل تک مشاورت کے لئے دن ہے کل یا آج کسی بھی وقت وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات متوقع ہے،بلوچستان اسمبلی 12اگست کو تحلیل ہوئی تھی،اپوزیشن جماعت بی این پی کی جانب سے حمل کلمتی اور جمعیت علماء اسلام نے عثمان بادینی کے نام دیئے ہیں،حکومت کی جانب سے نصیر بزنجو،کہدا بابر، سابق بیوروکریٹس شبیر مینگل اور بہروز ریکی کے نام بھی غور جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں