کاکول(نیوزڈیسک)پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا آغاز ہوگیا۔اتوار کوپاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا آغاز ہوگیا ،یہ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہار ہے کہ پاکستانی عوام ایک زندہ دل قوم ہیں جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پُرجوش انداز میں مناتے ہیں۔اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔آزادی پریڈ کے دوران سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ،















