اہم خبریں

ملک بھر میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،سبز ہلالی پرچموں کی بہار،قمقموں سے عمارتیں سج گئیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )ملک بھر میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،شاہراوں اوربلند وبالا عمارات پرسبز ہلالی پرچموں کی بہار،اسلام آباد میں یوم آزادی کے حوالے سے شہربھر میں جشن،پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاوس، سپریم کورٹ کوسجاد گیا گیا، نجی و سرکاری عمارتوں پرپاکستانی پرچم لہرا دئیے گئے، ہرطرف جھنڈیوں، بیجز اوردیگر آرائشی اشیا کی فروخت جاری،لوگوں کی بڑی تعداد جھنڈیوں، پرچموں کی خریداری میں مصروف،اسلام آباد میں ہر طرف فضا میں ملی نغموں کی گونج، بچے، بوڑھے، خواتین سھبی جشن آزادی منانے کیلئے پرجوش،مہنگائی کے باوجود شہری جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف،راولپنڈی کوجشن آزادی کے موقع پر شہر کی تمام سرکاری عمارتوں کو سجا دیا گیا ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، آرٹس کونسل کے عمارت کو بھی سجا دیا گیا کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سول ڈیفینس کی عمارت بھی سجا دی گئی واسا راولپنڈی، آر ڈی اے اور پی ایچ اے کی عمارتوں کو بھی سجا دیا گیا محکمہ تعلیم راولپنڈی کی تمام سرکاری عمارتوں کو بھی مختلف رنگوں کی لائٹ سے سجا دیا گیا سرکاری عمارتوں میں جشن آزادی کے حوالے سے اہم تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گاجشن آزادی کے حوالے سے شہر کے 4 مقامات پر آتشبازی کا امکان ،فوارہ چوک، ڈھوک رتہ، نجی شاپنگ مال، لیاقت باغ میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، فوارہ چوک پر تاجر برادری اور لیاقت باغ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آتشبازی کی جائے گی،ڈھوک رتہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ کی جانب سے آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا،

متعلقہ خبریں