یوٹیلیٹی سٹورز پر 10 ماہ کیلئے پانچ اشیاء پر سبسڈی کی منظوری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں  وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر 10 ماہ کیلئے پانچ اشیاء پر سبسڈی کی منظوری دی گئی،اسلامیہ کے مطابق پانچ ضروری اشیاء پر سبسڈی یکم اگست 30 جون تک اور آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت،اجلاس میں میڈیا ورکرز، فنکاروں کیلئے صحت انشورنس کی مد میں 3 ارب روپے منظور،وزارت دفاع کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور،ترسیلات زر کی وصولی میں اضافے کیلئے سٹیٹ بینک کی چھ مراعاتی سکیموں کی منظوری دی گئی،ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کے اطلاق کی منظوری دیدی،ای سی سی نے ٹرانسمیشن لائن پالیسی 2015 میں ترامیم کی منظوری دیدی۔