Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عالمی حالات جیسے بھی ہوں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، چینی صدر

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ نے واضح کیا ہے کہ عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، سی پیک منصوبے کی 10ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کا پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو بحال کرنے میں بہت اہم کردار ہے،انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان نے اب تک سی پیک سے باہمی ترقی کے بےشمار اہداف حاصل کیے ہیں اور یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی ایک واضح سند ہے۔صدر شی نے سی پیک منصوبے کو دونوں ممالک کی فلاح و بہبود کیلئے توسیع دینے کا بھی اعادہ کیااور منصوبے کی منصوبہ بندی بہتر کرنے اور باہمی تعاون کو توسیع دینے پر زور دیا۔