Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (نیوزڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے جبکہ پاکستان میں قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کوئی موثر نظام نہیں۔ حالیہ اضافہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔ پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے