قائداعظم کے مجسمے کے سامنے فوٹو شوٹ کرنیوالے جوڑے کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائداعظم کے مجسمے کے سامنے 2 سال قبل مبینہ غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرنے والے جوڑے کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔نوجوان جوڑے کے فوٹو شوٹ کے بعد 3 اگست2021 میں تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا۔فوٹو شوٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم کی جانب سے مقدمہ اخراج کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ اخراج کا حکم دیا۔