Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آزادکشمیر ، ناران کاغان، غذر سمیت گلگت بلتستان میں سیلاب نے تباہی مچادی،کھڑی فصلیں تباہ، لینڈ سلائیڈنگ ، زمینی رابطے منقطع

گلگت ، مظفرآباد(نیوزڈیسک)غذر، یاسین طاؤس اور گرنواح کے علاقوں میں سیلابی رلا نے تباہی مچا دی لوگوں کے کھڑی فصلیں بھی تباہ کیے ہفتے کی رات یاسین میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کہ وجہ سے نازنر ،تھوئی،سلطان آباد ، طاوس ،کورقلتی اور املست میں آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ درکوت سیمت متعدد بالائی علاقوں کے لیے زمینی رابطے منقطع ہوگیا ابتدائی رپورٹ مطابق تین مکانات کو جزوی نقصان ہوا ہے نازبر یاسین میں دو کھڑی گاڈیاں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے زد میں آگئی ہے ۔ کھڑی فاصلوں ، اور درختوں کے علاوہ پھلوں کو بھی نقصان پہنچا طاوس ،سندھی اور سلطان آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے سیلاب نے تباہی مچا دی۔ طاوس چوک مارکیٹ کے دوکانوں میں سیلابی ریلہ داخل طاوس سلگان مین روڑ ایک بار پھر تباہ۔ ہائیرسکنڈری زیر تعمیر بلڈنگ میں بھی سیلابی ریلہ داخل ۔ ہزاروں کنال زرعی اراضیات واٹر چینلز مکمل ختم کئی رہائشی گھرانوں میں سیلابی ریلہ داخل ہونے کہ وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔بالائ علاقوں میں تیز بارش ندی نالیوں میں طغیانی۔بلوگرام خوڑ میں طغیانی سے بلوگرام اور تختہ بند کا عارضی رابطہ پل ندی میں بہہ گیا۔پل بہہ جانے سے بلوگرام بائ پاس روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلۓ بند۔پل کی تعمیر پر کام کے وجہ سے متبادل عارضی پل تعمیر کیا گیا تھا۔ مزکورہ پل 2 سال کا عرصہ گزرنے کی باوجود تعمیر نہ ہوسکا۔ عارضی رابطہ پل بہہ جانے سے مقامی لوگوں کے ساتھ سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا۔مقامی لوگوں اور پیدل چلنے والوں کیلۓ بھی راستہ بند۔پانیولہ اور مصافات میں مون سون کی شدید بارش برساتی نالوں نے گھروں کا رخ کر دیا قیمتی سامان ضائع سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی جنڈاٹھی بازار میں بھی برساتی نالے کا پانی دوکانوں میں داخل ہو گیا ندی نالوں میں شدید طعیانی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ،مون سون کی شدید بارش برساتی نالے بھپر گئے سیلابی ریلے نے جنڈاٹھی بازار کا رخ کر دیا،پلندری میں مون سون کی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری شہر اور گرد نواح میں طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ،ندی نالوں میں تغیانی شہر کے قریبی نالے کا پانی ماڈل ٹاؤن کے گھروں میں داخل ہو گیا سدہنوتی انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

چنار روڈ لاری اڈہ میں بارش کی وجہ سے افغانی کا کچہ مکان گرگیا۔ ایک عورت سمیت دو افراد ملبے کے نیچے دب گئے,مکان گرنے سے عورت جانبق جبکہ نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔