پشاور، خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ایک اورسلسلہ شروع ہونے کاامکان

پشاور(  اے بی این نیوز   )گرج چمک کیساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اورفلیش فلڈنگ کا خدشہ۔ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان،ڈی آئی خان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ،برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے،تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔