پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط

کراچی ( اے بی این نیوز    )پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں تحریر کیا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے خواتین ارکان کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ شرمناک ہے،سندھ پولیس کی جانب سے خواتین اراکین کو ہراساں کیا جارہا ہے،سندھ حکومت اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے خواتین ارکان کے جبری دستخط لینا چاہتی ہے،اپوزیشن اراکین کے گھروں پر چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی کا سلسلہ بند کیا جائے،اسپیکر اسمبلی پولیس کے روئیے اور غیرائینی چھاپوں کا ازخود نوٹس لیں۔