نگران حکومت کو طول نہیں دیا جاسکتا، الیکشن وقت پرہونگے، عبدالعلیم خان

لاہور ( اے بی این نیوز   )استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے امید ظاہرکی ہے کہ الیکشن وقت پرہوں گے ،عام انتخابات میں تاخیرملک کوعدم استحکام سے دوچارکرسکتی ہے ۔وائس آف امریکہ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کو طول نہیں دیا جاسکتا ،نگراں حکومت کے پاس انتخابات کرانے کا مینڈیٹ ہے ملک چلانے کا نہیں، صوبہ چلانے اور ملک چلانے میں بہت فرق ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو الیکشن کیوں لڑنے دیا جائے؟چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ نہیں کیا جا رہا انہوں نے جو کیا وہ بھگتنا پڑے گا ۔صدر آئی پی پی نے کہا کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل فیض نے چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنوانے اورخود آرمی چیف بننے کے لیے دوہزاراٹھارہ کے انتخابات سے پہلے نواز شریف کی نااہلی کو یقینی بنایا۔