سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو بی کلاس سہولت اڈیالہ جیل میں بھی مل گئی

لاہور( اے بی این نیوز    )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو بی کلاس سہولت اڈیالہ جیل میں بھی مل گئی،لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو کیمپ جیل لاہور میں بھی بی کلاس دی گئی تھی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل میں بی کلاس نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ لاہور: پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ فرش پر کیڑے رینگتے ہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی، استدعا کے بعد عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو جیل میں بی کلاس کی سہولت دینے کا حکم دیا تھا۔ چودھری پرویزالہٰی کو 30 روز کیلئے نظربندی کے احکامات پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔