مصدق ملک سے مذاکرات، پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک گیر ہڑتال مؤخر کردی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کی عدم منظوری پر 22 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کی کال کے اعلان کے بعد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔مذاکرات میں وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ڈیلرز کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، جس پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی کی ہڑتال مؤخر کردی ہے۔دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ مارجن بڑھانے سے بوجھ عوام پرپڑے گا، حکومت مارجن بڑھا کرعوام پرمزید بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں۔