اسلام آباد (اے بی این نیوز ) ملک میں مہنگا ئی کا را ج ، عوام بیزار،،مجموعی شرح انتیس اعشا ریہ سولہ فیصد ریکارڈ، حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر، دالیں، انڈے اور چینی سمیت 30 اشیا کی قیمتیں بڑھیں،فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 26 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، فی کلو چینی کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے اور انڈے 11 روپے سے زائد مہنگے، دال مسور 2 روپے سے زائد، دال چنا 50 پیسے، دال ماش 17 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،دو سو گرام سرخ پسی ہوئی مرچ کی قیمت میں 43 روپے 36 پیسے مہنگی ہوئی،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر تقریبا 10 روپے، ، تازہ دودھ 35 پیسے مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔















