اسلام آباد(اے بی این نیوز )نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے کے حادثے میں 11 مزدوروں کی موت پر شدید دکھ ہے۔ جمعرات کو اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ انڈر پاس کی دیوار اور کنسٹرکشن سائٹ محفوظ و سلامت ہے، اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ بارش کے باعث گرنے والی دیوار انڈر پاس کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے،دعا ہے کہ اللہ شہدا کو بلند مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔















