اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جمعیت علمائے اسلام کا مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری ،اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود ،مولانا قمر الدین ،مولانا صلاح الدین ،سنیٹر کامران مرتضی ،مولانا امجد خان شریک اجلاس میں مولانا خلیل احمد ،مولانا غلام قادر ،مفتی ابرار احمد خان ،جلال الدین ایڈوکیٹ ،مفتی روزی خان شریک ہیںاجلاس میں قومی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور ہوگا ۔دستوری کمیٹی کی سفارشات سمیت انٹرا پارٹی الیکشن بارے اہم مشاورت ہوگی ۔
آئندہ قومی و صوبائی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا















