کراچی ( اے بی این نیوز )سندھ بھر کے تمام مندروں پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔مندروں کی سیکیورٹی کے لیئے مختلف اضلاع کے ڈسپوزل پر 400 پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا۔
پولیس اہلکار انتظامی بنیادوں پر سیکیورٹی فرائض انجام دینگے۔مندروں پر تعینات تمام اہلکار دو ماہ کے لیئے سیکیورٹی فرائض پر مامور کیئے جارہے ہیں۔ہندو برادری مندروں پر سیکیورٹی فرائض پر مامور اہلکاروں سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے۔















