اہم خبریں

ان سود خوروں کو ووٹ دینا حرام ہے ،سراج الحق

پشاور(اے بی این نیوز    )سودی نظام کے خلاف کنونشن ایک عظیم جہاد ہے ،سود بدی کی ماں ہے اور معاشرے میں ظلم اور جبر کی بنیاد ہےہم نے ملک بھر میں سود کے خلاف آواز اٹھائی، میں تمام علماء ، وکلاء اور دانشوروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سود کے خلاف جہاد میں حصہ لیا ، اسلام کا معاشی نظام صرف کتابوں میں نہیں بلکہ دنیا میں مسلم حکمرانوں نے چلایا ، مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحقنےحرمت سود کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بینکوں کا جو نظام ہے یہ چالاک یہودیوں کا نظام ہے،جب تک سودی نظام کا خاتمہ نہ ہو تو یہ ترقی خام خیالی ہوگی شرم کی بات ہے کہ آج بھی پاکستان 1839 کی سود قانون کے تحت چل رہا ہے ، مولانہ مودودی رح نے سود کے خلاف جنگ شروع کی ۔ پشاور ۔ جماعت اسلامی نے تیس سال عدالتوں میں سود کے خلاف جنگ لڑی پشاور ۔ جو حکمران سود کی جنگ کا اعلان کرتا ہے جماعت اسلامی ان حکمرانوں کے خلاف جنگ شروع کرے گی۔ 1973 کے آئین میں سود کے خلاف ہے پشاور ۔ اگر یہ حکمران سود کے حق میں ہے تو جماعت اسلامی انکے خلاف ہے پشاور ۔ مغرب میں بھی سود کی شرح کم ہو رہی ہے،پشاور ۔ ایم ایم اے دور میں ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا،پشاور ۔ جرمنی کے حکمرانوں کو سود کے خلاف دلائل پر قائل کیا ۔ پشاور ۔ صوبے میں اسلامی بینکاری کا آغاز کیا ۔ 26 ہزار لوگوں نے سودی کھاتے چھوڑ دیے، آج وہی صوبہ ہے جو ایک ہزار ارب مقروض بن گئی ہے جب بھی موقع ملا سود کے خلاف اقدامات اور قانون سازی کی ۔ جب نظام سود خوروں کے ہاتھوں میں تو سود کیسے ختم ہوگا ، وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔ نواز شریف نے روضہ رسول پر سود فحاشی پر پابندی کا وعدہ کیا تھا پشاور ۔ آج شہباز شریف کی حکومت ہے لیکن بدقسمت کو یہ توفیق نصیب نہیں ہوئی پی ڈی ایم توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیںمولانہ پر فرض بنتا ہے کہ وہ سود کے خلاف فیصلے پر عمل درآمد کریں ۔ ایشیاء سب سے زیادہ سود پاکستان میں ہے ۔ ان سود خوروں کو ووٹ دینا حرام ہے ۔ پشاور ۔ جو ظالم کا ساتھ دیں وہ اسلام سے خارج ہوتا ہے ۔ پشاور ۔ پی ڈی ایم نے سودی نظام ختم کرنے کے بجائے سود کے شرح میں مزید اضافہ کیا ،پشاور ۔ جماعت اسلامی کو اگر اقتدار ملا تو سود کے خلاف سب سے پہلے کاروائی کرے گی،پشاور ۔ پی ٹی آئی کی مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم والوں نے لانگ مارچ کیے،پشاور ۔ آج وہی کچھ پی ڈی ایم کی حکومت کر رہی ہے ۔پشاور ۔ کچھ خزانہ بچا تھا وہ بھی پی ڈی ایم کے ہاتھوں تباہ ہوگئی،پشاور ۔ معاشی مسائل کے ڈر سے پی ٹی آئی نے فرانس سفیر اور پی ڈی ایم نے سویڈن سفیر کو نہیں نکالا،پشاور ۔ یہ سارے آئی ایم ایف کے ایجنٹ ہیں ،پشاور ۔ چو کوں اور چوراہوں میں ان لوگوں کا احتساب کرنا ہوگا،پشاور ۔ پی ڈی ایم حکومت سے اپیل سود کے ختم کرنے کا اعلان کریں،پشاور ۔ پی ڈی ایم نے اگر اقدامات نہیں کیے تو گلی کوچوں میں احتساب ہوگا ۔

متعلقہ خبریں