اہم خبریں

سابق صدر آصف علی زرداری کا شہید شاہنواز خان بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سابق صدر آصف علی زرداری کا شہید شاہنواز خان بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوںنے کہا کہ شہید شاہنواز خان بھٹو جمہوریت پسند راہنما تھے،شہید شاہنواز خان بھٹو کا قتل بھٹو خاندان اور بھٹو خاندان کے عقیدت مندوں کیلئے بہت بڑا صدمہ تھا،شہید شاہنواز خان بھٹو آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کرتے رہے، جمہوریت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں سے آباد ہوا، جمہوریت کا تابناک سورج گڑھی خدا کے قبرستان سے شہیدوں کے خون کی لالی لیکر طلوع ہوتا ہے،18 ویں آئینی ترمیم جمہوریت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی جدوجہد کی تکمیل ہے،ہماری جدوجہد ابھی جاری ہے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے، جمہوری، خوشحال، خود مختار اور باوقار پاکستان جمہوریت پسندوں کی منزل ہے۔

متعلقہ خبریں