پشاور( اےبی این نیوز )نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں محرم الحرام کے لیے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے مرتب کردہ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبے میں مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور پاک فوج کے خصوصی دستے تعینات ہونگے، جلوسوں اور مجالس کی مؤثر انداز میں مانیٹرنگ کے لیے محکمہ داخلہ میں سنٹرل کنٹرول روم قائم کیا جائے گا ،حساس اضلاع/ مقامات کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ،مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ،اسلحہ کی نمائش ، ڈبل سواری، نفرت انگیز وال چاکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے،منفی پروپیگنڈہ کی روک تھام کے سلسلے میں سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کے لیےخصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے، حساس اضلاع میں موبائل سروس کی بندش کا شیڈول متعلقہ حکام کو بھیج دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰنے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران حساس اضلاع/ مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے ، سنٹرل کنٹرول روم میں تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے اور کنٹرول روم کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے،
جلوسوں کے لیے مقررہ روٹس اور وقت کی سختی سے پابندی کی جائے ۔















