لاہو( اے بی این نیوز ) پنجاب کے 03 شہروں میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل سیف سٹی پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں ، امن و امان کو برقرار رکھنے اور ٹریفک مینجمنٹ میں مدد ملے گی، مختلف اضلاع میں شہریوں کی سہولت کیلئے نئے ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز بنا رہے ہیں،لائسنسنگ اجراء سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 20 فیصد ٹریفک فورس کی ویلفیئر پر خرچ ہوگا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پاسبان پراجیکٹ کے تحت چھوٹے اضلاع میں بھی سیف سٹی کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں، سی آئی اے کا دائرہ کار اور نیٹ ورک صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھا رہے ہیں، 14 اگست تک شہدائے پولیس کے بچوں کو جدید ترین کمپیوٹر ٹیبس دیں گے۔















