جیکب آباد(اے بی این نیوز )جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی کاوشوں سے جے یو آئی کے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور مرحوم مفتی عبدالشکور کی جانب سے منظور شدہ سندھ کے دس مندروں لاڑکانہ، سکھر، کندھ کوٹ، گھوٹکی اور دیگر شہروں کے مندروں کی طرح جیکب آباد میں بھی ایک بڑا جنریٹر کرشن گر مندر کی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر مندر کے مہراج گوتم گر کی جانب سے مندر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مہراج گوتم گر نے جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، تعلقہ جیکب آباد کے امیر مولانا عبدالجبار رند، نائب امیر انجینئر حماداللہ انصاری، جے ٹی آئی کے صدر تاج محمود امروٹی، بقا محمد چھجن اور دیگر کو شال تحفے کے طور پر پہنا کر عزت بخشی اور جے یو آئی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ بغیر کسی مذہب اور نسل کے انسانیت کی خدمت کی ہے اور ہر جائز مسئلے پر ہندوؤں سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کے لیے جنگ لڑی ہے۔اس موقع پر جیکب آباد شہر کے کونسلر راجکمار مندھان اور دیگر معززین بھی موجود تھے















