لاہور ( اے بی این نیوز )مون سون بارشوں کا تیسرا سپیل رواں ہفتہ کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی،مون سون ہوائیں 18 جولائی کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی،
18سے23 جولائی کےدوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےگوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور قصور میں بھی بارش متوقع ہے،سرگودھا ،فیصل آباد ، ساہیوال، میانوالی ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشین گو ئی ہے کہ 19 جولائی سے 21 جولائی کےدوران ڈی جی خان، ملتان ، بہاولپور ،راجن پور، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے بتیا کہ اسی دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔18 سے 22 جولائی کےدوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہہے،جبکہ مری ، گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے،کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں،سیاح بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہیں،
بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں،بارش کے دوران دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں۔بجلی کے کھمبوں ،تاروں اور برقی آلات کو چھونے سے گریز کریں۔















