پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور نے پرویز خٹک کی نئی پارٹی کےقیام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک کی قیادت میں بےضمیروں کے ٹولے کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں،اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پرویز خٹک کی قیادت میں بےضمیروں کے ٹولے کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، تحریک انصاف بھرپور مقابلہ کرے گی اور الیکشن جیتے گی۔صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے کہا کہ آج جو لوگ نئی پارٹی کے قیام پر خوشی منا رہے ہیں یہ ان کی وقتی خوشیاں ہیں۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں تحریک انصاف چھوڑ کر پختون روایات کی پامالی کی گئی۔















