اہم خبریں

پاکستان بھر میں کل ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ60 لاکھ 66 ہزار 8 سو 74 ہے، اعداد وشمار جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کے اعداد وشمار جاری کر دیئے، اعداد وشمار کے مطابق پاکستان بھر میں کل ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ60 لاکھ 66 ہزار 8 سو 74 ہے،
اسلام آباد میں کل ووٹروں کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے،پنجاب میں ووٹوں کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ جبکہ خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 16 لاکھ سے زائد ہے، سندھ میں 2 کروڑ 60 لاکھ اور بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 52 لاکھ 74 ہزار ہے، ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹروں میں مردوں کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ اور خواتین کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ سے زائد ہے،18 سے 45 سال کی عمر کے ووٹروں کے تعداد 8 کروڑ 39 لاکھ سے زائد ہے، 46 سے 66 سال سے زائد عمر کے ووٹروں کی تعداد 4 کروڑ 21 لاکھ سے زائد ہے۔

متعلقہ خبریں