لاہور ( اے بی این نیوز )سلطنت عمان سول ایوی ایشن کے وفد کا دورہ پاکستا ن ،لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایئرپورٹ مینیجر اور سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ افسران نے عمانی وفد کا استقبال کیا،عمانی سول ایوی ایشن سیکیورٹی کا وفد چار روزہ دورے پر پاکستان آیا ہے،وفد کو لاہور ایئرپورٹ پرمسافروں اور سامان سے متعلق حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیاترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابقعمانی وفد لاہور ایئرپورٹ کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا،وفد کو ہوائی اڈے، ہوائی جہازوں اور کارگو سے متعلق سیکیورٹی اقدامات بارے بتایاگیا،دورے کا مقصد دونوں ہوائی اڈوں پر سلطنت عمان کے لئےبراہ راست پروازوں کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کا جائزہ لینا ہے،عمانی وفد لاہور ایئرپورٹ میں ائرلائنز، اے ایس ایف، گراؤنڈ ہینڈلرز اور کیٹرنگ سیکیورٹی اقدامات کا معائنہ کررہے ہیں،
یہ دورے ICAO کے وضع کردہ بین الاقوامی ایوی ایشن تعاون کے معیار کے مطابق ہیں۔















