راولپنڈی( اے بی این نیوز )صادق آباد پولیس کی کارروائی ،ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار ،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ فریاد عرف یادی اور محمد اسامہ شامل ہیں ،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے ،ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا ۔















