اہم خبریں

میاںبراداران کے خاندان کے دو نئے اہم ترین چہروں کی سیاست میں آمد،جلد باقاعدہ اعلان متوقع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن نے خاندان کے دو نئے چہروں کو سیاست کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے،ان دو چہروں میں نواز شریف کے نواسے, مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر ،وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شامل ہیں،جنید صفگر نے مریم نواز کے ساتھ واپس پاکستان آ نے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سلیمان شہباز پہلے سے پاکستان آئے ہع ئے ہیں وہ میڈیا سے ٹاک بھی کر چکے ہیں، سلیمان شہباز کو ممکن ہے کہ پارٹی کا کو ئی اہم عہدہ دیا جائے،جبکہ جنید کے حوالے سے حتمی فیصلہ مریم نواز نے کر نا ہے مگر یہ بات طے ہے کہ اب یہ دونوں نئے چہرے پاکستان کی سیاست میں متعارف ہو نے والے ہیں اور آمدہ الیکشن میں باقاعدہ حصہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں