اہم خبریں

افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری نہیں کررہا ، یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی، خواجہ آصف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق نہیں ادا کر رہا نہ ہی دوحہ معاہدے کی پاسداری کررہا آج ۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 50 سے 60 لاکھ افغانیوں کو پاکستان میں تمام تر حقوق کے ساتھ پناہ میسر ہیں، اسکے بر عکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پہ پناہ گائیں میسر ہیں، یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی،پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاۓگا ۔

متعلقہ خبریں