اہم خبریں

مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم کی احتجاجی ریلی میں شرکت کی حامی بھر لی

کراچی(نیوزڈیسک)پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی)کے رہنماؤں نے ایم کیو ایم پاکستان کی احتجاجی ریلی میں شرکت کیلے رضا مندی ظاہر کردی۔نجی ٹی وی نے ذرئع کےحوالے سے بتایاکہ سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال جنرل ورکرزاجلاس میں کارکنان کوریلی میں شرکت کےلیے اعتماد میں لیں گے۔ پی ایس پی کا بھرپور قوت سے ایم کیوایم کی ریلی میں شرکت کا قوی امکان ہے۔خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں میں ترمیم سمیت بلدیاتی انتخابات پر دیگر مطالبات منظور نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کیخلاف 9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں