اہم خبریں

قوم الیکشن کی تیاری کرے، انتخابات کا پیغام دے دیا گیا ہے، شیڈول طے کرنا باقی ہے،شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے، الیکشن ہی سیاسی اور معاشی استحکام لائے گا، انتخابات کا پیغام دے دیا گیا ہے، الیکشن کا شیڈول طے کرنا باقی ہے،انہوں نے ٹویٹ میںایک بیان میں کہا کہ۔ وزیر خارجہ اور وزیرداخلہ افغانستان پر سوچ سمجھ کر بیان دیں، وزیرخارجہ سیلاب زدگان بچوں کے ساتھ تصویریں کھچوانے کے بجائے سیلاب زدگان کی مدد کریں۔ اعظم سواتی کی رہائی خوش آئند ہے۔ اسٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائر آدھے اور مہنگائی تگنی ہوگئی ہے۔غریب آدمی بُرے حالات کے لیے کمر کس لے، 8 بجے دوکانیں بند کرنے پر حکومت صوبوں تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے۔ غیرمقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اُس کے اتحادیوں کا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں