اہم خبریں

فائیو جی کی باتیں ہورہیں، فور جی تک دستیاب نہیں، عالیہ کامران غیرمعیاری انٹرنیٹ سروس پر پھٹ پڑیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جے یو آئی ف کی رہنما عالیہ کامران نے کہا ہے کہ ملک میں فائیو جی کی بات ہو رہی ہے، مگر فور جی سروس ہی دستیاب نہیں ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں ملک میں غیر معیاری انٹرنیٹ سروس پر ارکان نے سوالات اٹھاتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ۔ممبر ٹیلی کام وزارتِ آئی ٹی نے کہا کہ ملک میں کوالٹی آف سروس پر ہمیں بھی تحفظات ہیں، انٹر نیٹ سروس کو بہتر کرنے کے لیے 99 براڈ بینڈ لائسنس جاری کیے گئے، فرانس سے کیبل کے ذریعے پاکستان کو کنیکٹ کر دیا ہے، کراچی کے ذریعے فرانس آپٹک کو کنیکٹ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں