اہم خبریں

قومی اسمبلی نے اپنا پارلیمانی سال حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل مکمل کرلیا، مرتضیٰ جاوید عباسی کا ٹویٹ

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکوت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا،قومی اسمبلی نے اپنا پارلیمانی سال حکومت کی مدت مکمل ہونے سے قبل مکمل کرلیا، پارلیمانی سال میں 130 دن اجلاس ہونا لازم ہے، اب تک 138 دن اجلاس جاری رہا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ‏12 اگست تک حکومت کی آئینی مدت ہے، ابھی اجلاس” ان سیشن”ہے ،قوی امکان ہے کہ آئینی مدت مکمل ہونے تک پارلیمانی سال کے ہدف سے 15 ایام زائد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 12 مارچ سے شروع ہونے والے سینیٹ کے پارلیمانی سال کے دوران اب تک 31 دن اجلاس جاری رہا، ‏11 مارچ 2024 تک ایوان بالاکے پارلیمانی سال کا ہدف بھی بآسانی حاصل ہوجائے گا۔ وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ حکومت پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،اتحادی حکومت نے آرڈیننس کے اجراء کی بجائے قانون سازی کو ترجیح دی ہے،ہماری حکومت نے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ خبریں