اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج 10 مقدمات کی سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوگی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج 10 مقدمات کی سماعت کل ضلعی کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ ترنول میں درج دو دو مقدمات پر کل سماعت ہوگی جبکہ تھانہ کراچی کمپنی، کوہسار، رمنا، سیکریٹیریٹ، مارگلہ اور کھنہ میں بھی درج مقدمات پر کل سماعت ہوگی۔ اس کے علاؤہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں تین مقدمات اور احتساب عدالت میں 190پاونڈ سکینڈل کیس پر سماعت بھی کل ہوگی،چیئرمین پی ٹی آئی کل اسلام آباد کی عدالتوں میں کل 14کیسز میں پیش ہوں گے جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف بھی 190ملین پاونڈ سکینڈل کیس کی سماعت کل احتساب عدالت میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں