راولپنڈی ( اے بی این نیوز )تھانہ گوجرخان کے علاقہ غریبا میں پولیس ملازم نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی پولیس اہلکارکو کنپٹی پر گولی لگی،لاش کمرے سے ملی اہلکار کی شناخت مبشر حسین کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق اہلکاڑ پٹرولنگ پولیس میں وائرلیس آپریٹر،ٹھاکرہ پوسٹ پر تعینات تھا،واقعہ قتل ہے یا خودکشی،تحقیقات کر رہے ہیں،موقع سے شواہد جمع کئے جا رہے ہیں۔کہوٹہ کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ میں دو راہ گیر خواتین بھی زخمی ہوئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مقتول راجہ سفیل جبکہ زخمیوں میں راجہ وسیم (بھائی مقتول) اور دو راہ گیر خواتین شامل ہیں، واقعہ سابقہ دشمنی کی بنا پر پیش آیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کئے جا رہے ہیں۔ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 09 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 01 لاکھ 30 ہزار روپے، 13 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد, گرفتار ملزمان میں دلاور، سخاوت، علی رضا، فہیم، جاوید، ندیم، زوہیب، ندیم اکبر اور وقاص شامل ہیں، گذشتہ ماہ صوبہ بھر میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 2121892 افراد اور 1034535 گاڑیوں کو چیک کیا۔پنجاب ھائی وے پٹرول نے 589 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جن میں کیٹگری” اے” کے 33 اشتہاری مجرمان بھی شامل ہیں۔ دورانِ چیکنگ 418 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔پی ایچ پی نے ماہ جون میں 303 چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کیں جن میں 12 کاریں، 274 موٹر سائیکلیں اور 17 دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ دورانِ سفر مشکلات کے شکار 4501 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی۔67 گمشدہ بچوں کو انکے والدین سے ملوایا گیا۔ مختلف حادثات میں مضروب ہونیوا لے154 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔131 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔ماہ جون میں پی ایچ پی نے ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 151 مقدمات درج کرواۓ۔ 10 کلاشنکوف، 29 رائفلیں اور 112 پسٹل برامد کیے۔ منشیات فروشوں سے 1805 لیٹر شراب ٫تقریباً 40 کلو گرام چرس اور ایک کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے قانونی کاروائی کی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی عبدالکریم کی افسران وا ہلکاروں کو مزید تندہی کے ساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی گئی،















