راولپنڈی( اےبی این نیوز )اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے بعد موسم نے انگڑائی لی اور ٹھنڈی یخ ہواوں نے شہریوں کے چہروں کے تاثرات نمایاں کر دئیے ، موسم اچھا ہو نے کے بعد دونوں شہروں کے باسیوں نے پارکوں کی جانب رخ کر لیا،واضح رہے کہ محکمہ مو سمیات نے موسم خوشگوار ہو اور بارش کی پیشین گوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کے ہیوی سپل کی پشین گوئی۔ نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر کی جانب سے سیکرٹری ہاوسنگ کو بریفنگ دی گئی۔ ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی واسا نے سیکرٹری ہاوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب ساجد ظفر ڈال کا مالہ لئی کا ہنگامی دورہ کیانالہ لئی میں کوڑاکرکٹ و تعمیراتی ملبہ پھینکنے حوالے سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ مون سون کے دوران ہیوی مشینری اور اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، سیکرٹری ہاوسنگ ساجد ظفر ڈال نے اس مو قع پر کہا کہ محکمہ موسمیات اور ضلعی انظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر ہے ہیں اور کمشنر راولپنڈی اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔واسا راولپنڈی نے مون سون بارشوں سے قبل پیشگی اقدامات کیے ہیں کو شش ہے شہریوں کو مشکلات نہ اٹھانی پڑیں۔















